عراقی صدارت کے لیے سنی عرب کرد مقابلہ جاری ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3237886/%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%B5%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%B3%D9%86%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%D8%B1%D8%AF-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92
ایک عراقی آزاد امیدوار کو گزشتہ روز نجف شہر میں اپنا انتخابی بینر لٹکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لاکھوں عراقی اتوار کو نئی 329 رکنی پارلیمنٹ میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے پولنگ کی طرف جا رہے ہیں اور وہ بھی ایسے وقت میں جب سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے ملک کے شہریوں سے اپنی آزاد مرضی کے ساتھ تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تقریبا 3240 امیدوار پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے لیے اس انتخابات میں مقابلہ کر رہے ہیں اور مبصرین کا خیال ہے کہ بڑی جماعتوں کی طرف سے کئے گئے سیاسی چال چلن کے ایک حصے کے طور پر امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے آزادانہ طور پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ آزاد ہائی الیکشن کمیشن نے 33 انتخابی اتحادوں کی منظوری دی ہے اور اہم سیاسی قوتیں تینوں ایوانوں کے اندر شدید جد وجہد کی روشنی میں تین ایوانوں (جمہوریہ، وزراء اور پارلیمنٹ) کے امیدواروں کے انتخاب کے لیے سخت بحث میں مصروف ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)