سی آئی اے: چین ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے

بیجنگ میں بین الاقوامی خلائی اور ہوا بازی کی نمائش میں ایک چینی لڑاکو جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
بیجنگ میں بین الاقوامی خلائی اور ہوا بازی کی نمائش میں ایک چینی لڑاکو جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے ایک نیا مرکز بنایا ہے جو چین کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے اور امریکہ کے خلاف اس کی ممکنہ جاسوسی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکی حکام دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی کشیدگی کے لیے تیار ہیں۔

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اکیسویں صدی میں ہمیں درپیش سب سے اہم جیو پولیٹیکل خطرے سے نمٹنے کے لیے نیا "چینی مشن سینٹر" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے وضاحت کی کہ انٹیلی جنس ایجنسی معلومات اکٹھا کرنے اور چین کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک میں مزید افسران، ماہرین لسانیات، تکنیکی ماہرین اور دیگر ماہرین کو تعینات کرے گی اور انہوں نے زور دیا کہ روس، ایران اور شمالی کوریا پر توجہ کم نہیں ہوگی اور ایجنسی انسداد دہشت گردی کا مشن جاری رکھے گی لیکن چین ایجنسی کا نمبر ون ہدف بن گیا ہے۔

اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ اس سال کے اختتام سے قبل ایک ورچوئل سمٹ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ - 02 ربیع الاول 1443 ہجری - 08 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15655]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]