الکاظمی نے اپنا مشن کیا مکمل اور عراق کو نتائج کا انتظار ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3239681/%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%A7%D8%B8%D9%85%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%B4%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DA%A9%D9%85%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%AA%D8%A7%D8%A6%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92
الکاظمی نے اپنا مشن کیا مکمل اور عراق کو نتائج کا انتظار ہے
وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو اپنی شہادت کی انگلی اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
الکاظمی نے اپنا مشن کیا مکمل اور عراق کو نتائج کا انتظار ہے
وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو اپنی شہادت کی انگلی اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
غیر معمولی اور نسبتا پرسکون ماحول کے باوجود جو کل عراق کے انتخابی عمل میں غالب تھا تاہم اعلی انتخابی کمیشن کے فراہم کردہ ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق عوامی شرکت کا فیصد کل شام تک بہت کم لگتا تھا کیونکہ یہ 20 فیصد سے تجاوز نہیں کر سکا ہے اور نتائج کا اعلان آج (پیر) کو متوقع ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شرکت میں کمی کی توقع ان مشکل حالات کی وجہ سے ہے جس سے ملک تقریبا دو دہائیوں سے گزر رہا ہے اور شہریوں کی اکثریت کو سیاسی نظام اور اس کی جماعتوں پر اعتماد نہیں رہا ہے اور الیکشن کی تاریخ سے قبل چند سیاسی اور مقبول جماعتوں کی جانب سے شروع کی جانے والی بائیکاٹ مہموں کا بھی اثر رہا ہے۔
وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے شام چھ بجے پولنگ بند ہونے کے بعد کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے اپنا فرض اور منصفانہ اور محفوظ انتخابات کرانے کا اپنا وعدہ پورا کر لیا ہے اور ہم نے اسے کامیاب بنانے کے لیے امکانات بھی فراہم کی ہیں۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)