نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی الصباح نے منگل کو ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کویتی خواتین کے لیے انتظامی ضابطوں اور فوج کے سلسلہ میں سنہ 1967 کے قانون نمبر 32 کی دفعات کے مطابق سپیشلٹی آفیسرز، نان کمیشنڈ افسران اور فوجی افراد کے طور پر فوجی خدمات میں داخل ہونے کے مقصد سے رجسٹریشن کا دروازہ کھولنے کی بات کی گئی ہے اور قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ مرحلہ طبی خدمات اور معاون فوجی خدمات تک محدود رہے گا۔
کویتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کویتی خواتین کو اپنے مرد بھائی کے ساتھ کویتی فوج میں فوجی کور میں داخل ہونے کا موقع دیں۔(۔۔۔)
بدھ - 07 ربیع الاول 1443 ہجری - 13 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15660]