کویت نے خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے

شیخ حمد جابر العلی الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کونا)
شیخ حمد جابر العلی الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کونا)
TT

کویت نے خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے

شیخ حمد جابر العلی الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کونا)
شیخ حمد جابر العلی الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کونا)
کویت نے کویتی خواتین کو فوج میں شمولیت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی الصباح نے منگل کو ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کویتی خواتین کے لیے انتظامی ضابطوں اور فوج کے سلسلہ میں سنہ 1967 کے قانون نمبر 32 کی دفعات کے مطابق سپیشلٹی آفیسرز، نان کمیشنڈ افسران اور فوجی افراد کے طور پر فوجی خدمات میں داخل ہونے کے مقصد سے رجسٹریشن کا دروازہ کھولنے کی بات کی گئی ہے اور قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ مرحلہ طبی خدمات اور معاون فوجی خدمات تک محدود رہے گا۔

کویتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کویتی خواتین کو اپنے مرد بھائی کے ساتھ کویتی فوج میں فوجی کور میں داخل ہونے کا موقع دیں۔(۔۔۔)

بدھ - 07 ربیع الاول 1443 ہجری - 13 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15660]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]