انقرہ نے حلب کے شمال میں بڑھائی کشیدگی اور دمشق نے ادلب کے دیہی علاقوں پر کی بمباری

حلب کے شمال میں ترک حمایت یافتہ دھڑے کے ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
حلب کے شمال میں ترک حمایت یافتہ دھڑے کے ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

انقرہ نے شمالی شام کے شہر حلب کے دیہی علاقوں میں اپنی کشیدگی کو اس وقت جاری رکھا ہے جب شامی حکومت کی فوجوں نے ادلب کے علاقوں میں ترک سرحد کے قریب بمباری کی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ اسکنڈرون کے ساتھ سرحدی شہر سرمدا پر حکومتی فورسز کی گولہ باری سے 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے اور دیگر 15 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے حکومتی افواج کے لیے نئی فوجی کمک کی آمد کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جن میں درجنوں ٹرک ہیں جن پر فوجی ٹینک اور راکٹ لانچر لدے ہوئے ہیں اور یہ سب معرۃ النعمان کے علاقے اور ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ میں لڑائی کے محور اور ادلب کے مشرق میں سراقب کی طرف جا رہے ہیں جو حلب - لاذقیہ سڑک پر واقع ہے۔

ایک اپوزیشن فوجی کمانڈر نے بتایا ہے کہ اس دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے 2 فوجی ہلاک اور 3 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ان کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب ایک ترک فوج کا قافلہ ادلب کے شمال میں معرۃ مصرین کے قریب سے گزر رہا تھا۔(۔۔۔)

اتوار - 11 ربیع الاول 1443 ہجری - 17 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15664]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]