پس پردہ افہام وتفہیم کی وجہ سے عراق میں انتخابی کشیدگی ہوئی کمhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3260746/%D9%BE%D8%B3-%D9%BE%D8%B1%D8%AF%DB%81-%D8%A7%D9%81%DB%81%D8%A7%D9%85-%D9%88%D8%AA%D9%81%DB%81%DB%8C%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D9%85
پس پردہ افہام وتفہیم کی وجہ سے عراق میں انتخابی کشیدگی ہوئی کم
بغداد میں عراقی ہائی الیکٹورل کمیشن کے عملے کے ہاتھوں ووٹوں کی گنتی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
پس پردہ افہام وتفہیم کی وجہ سے عراق میں انتخابی کشیدگی ہوئی کم
بغداد میں عراقی ہائی الیکٹورل کمیشن کے عملے کے ہاتھوں ووٹوں کی گنتی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی انتخابات کے حتمی نتائج کا انتظار کرتے ہوئے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے ایسا لگتا ہے کہ زیادہ تر جیتنے والے اور ہارنے والے رہنماؤں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی افہام وتفہیم نے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد کشیدگی کو کم کر دیا ہے۔
ایک سینئر عراقی سیاستدان نے الشرق الاوسط کو جو بتایا ہے اس کے مطابق انتخابات کے ابتدائی نتائج کے ظہور کے بعد کے پہلے لمحات مشکل تھے اور خاص طور پر یہ نتائج ایک سے زیادہ فریقوں کے لیے غیر متوقع تھے اور اسی بات کو سمجھنا بھی مشکل تھا یہاں تک کہ یہ بھی فرض کر لیا گیا کہ حتمی نتائج مساوات کو بدل سکتے ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)