لیبیا کی اتحادی حکومت کو تقسیم کا سامنا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3261166/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%D9%82%D8%B3%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92
لیبیا کے کوسٹ گارڈ کے ارکان کو تارکین وطن کو کل سمندر میں کشتی سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت میں بڑھتی ہوئی تقسیم کے اشارے کے ساتھ وزیر اعظم عبد الحمید الدبیبہ نے سرکاری کمیونیکیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کے سلسلہ میں اپنے نائب حسین القطرانی کی انتباہات کو نظر انداز کرنے کے بعد اپنی حکومت کے اندر سیرینیکا خطے کے نمائندوں کے ساتھ اپنے تنازعہ کو تیز کردیا ہے۔
ایک سرکاری خط میں القطرانی نے دبیبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمپنی کے انتظامی مراکز میں کوئی تبدیلی نہ کریں کیونکہ یہ حساس خود مختار سروس اداروں میں سے ایک ہے اور یہ مطالبہ اس وقت تک کے لئے ہے جب تک کہ سیرینیکا خطے کے مطالبات طے نہیں ہو پاتے ہیں لیکن دبیبہ نے ان انتباہات کو نظر انداز کر دیا ہے اور پرسوں ہولڈنگ فار کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کے اعلان کے بعد طرابلس میں کمپنی کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)