ایران مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی امید کی کوشش کر رہا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3261181/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%B5%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92
ایران مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی امید کی کوشش کر رہا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مصر کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کے حوالے سے ایک اعلی سطحی ایرانی اشارہ نے اس مسئلے کو دوبارہ منظر عام پر لادیا ہے اور یہ تقریبا اس ملاقات کے ایک ماہ بعد ہوا ہے جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ جمغ ہوئے تھے اور یہ اقوام متحدہ کے اجلاسوں کے موقع پر نیو یارک میں پیش ہوا ہے۔
یہ نئی ایرانی کوشش وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کی زبانی سامنے آئی ہے جنہوں نے کل کہا تھا کہ قاہرہ اور تہران کے درمیان تعلقات میں پیش رفت خطے کے مفاد میں ہے اور انہوں نے اس کی ترقی کو سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات سے جوڑا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)