سعودی مغربی مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام پر ہوئی توجہ مرکوز

شہزادہ فیصل بن فرحان کو برطانوی وزیر برائے امور خارجہ و ترقی سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (واس)
شہزادہ فیصل بن فرحان کو برطانوی وزیر برائے امور خارجہ و ترقی سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی سیکرٹری خارجہ لیز ٹیرس کے ساتھ دونوں ممالک کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو تمام شعبوں میں بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اسی طرح دونوں فریق نے مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن  وسلامتی اور استقرار واستحکام کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب اور برطانیہ کی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

گزشتہ روز ریاض میں منعقدہ ایک ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے یمن میں سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور اقدامات کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے جس سے یمن کے لوگوں کے لیے ترقی اور استحکام کی حمایت ہو سکے اور انہوں نے اس سلسلے میں جاری مذاکرات اور ایرانی جوہری فائل میں اہم ترین پیش رفت کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات - 15 ربیع الاول 1443 ہجری - 20 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15667]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]