لیبیا میں انتخابات اور افہام ومفاہمت کے لیے بین الاقوامی حمایت

کل طرابلس میں منعقد "لیبیا کے استحکام کی حمایت" کانفرنس میں شرکاء کی ایک گروپ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل طرابلس میں منعقد "لیبیا کے استحکام کی حمایت" کانفرنس میں شرکاء کی ایک گروپ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی میزبانی میں "لیبیا کے استحکام کی حمایت" کانفرنس میں شریک ممالک کے وفود نے لیبیا کے انتخابات کو وقت پر منعقد کرنے اور لیبیا میں مفاہمت کے حصول کے لیے اپنے ممالک کی حمایت پر زور دیا ہے اور یہی انتخابات کے انعقاد کے لئےبنیادی حل ہے اور اسی طرح انہوں نے تمام غیر ملکی افواج کے لیبیا سے نکل جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

کانفرنس کے حتمی بیان میں 24 دسمبر (دسمبر) کو مقررہ تاریخ میں منصفانہ، شفاف اور جامع انداز میں انتخابات کے انعقاد کے مقصد سے اعتماد سازی کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور قومی اتحاد کی حکومت کی طرف سے لیبیا کی خودمختاری اور آزادی کے عزم پر زور دیا ہے اور اس کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے حکام کے عزم، "برلن 1" اور "برلن 2" کانفرنسوں کے نتائج اور روڈ میپ پر بھی زور دیا ہے۔

قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبد الحمید دبیبہ نے شریک وفود کو اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کے مطابق وقت پر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی حمایت سے آگاہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ- 16 ربیع الاول 1443 ہجری - 22 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15668]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]