گرین انیشیٹیوز سمٹ آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے

گرین انیشیٹیوز سمٹ آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے
TT

گرین انیشیٹیوز سمٹ آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے

گرین انیشیٹیوز سمٹ آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے
آج ریاض میں سبز سعودی اقدام اور گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو فورمز کا آغاز ہو رہا ہے جس میں ریاستوں کے سربراہان، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں اور بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کی وسیع شرکت ہونے کو ہے۔

مارچ 2021 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اعلان کردہ "گرین سعودی عرب" اور "گرین مڈل ایسٹ" کے اقدامات کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ماحولیاتی تبدیلی اور صحرا کو بچانے کے لیے مملکت کی خواہش کی تصدیق کرتے ہیں اور اس کی بنیاد پر مملکت کے اندر 10 ارب درخت اور مشرق وسطیٰ میں 40 ارب درخت لگائے جائیں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ- 17 ربیع الاول 1443 ہجری - 23 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15669]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]