منی تحریک نے خرطوم پر ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے

مدنی حکمرانی کی حمایت میں 21 اکتوبر کو خرطوم میں ریلیوں کے دوران آگ کے دھوئیں کے درمیان ایک مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

کل سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں کئی گھنٹوں تک کشیدگی اور زیادہ افرا تفری کا ماحول اس وقت رہا ہے جب امن عمل کے لیے مسلح تحریکوں کے ذریعے منظم کردہ قصر دھرنے سے وابستہ عناصر نے وزارت ثقافت اور اطلاعات پر حملہ کر دیا، سرکاری نیوز ایجنسی پر دھاوا بول دیا اور صحافیوں اور سیکورٹی سٹاف پر حملہ کر دیا اور یہ سب دارفور ریجن کے گورنر منی آرکو مناوی کی قیادت میں سوڈان کو آزاد کرانے کی فوج تحریک کی طرف سے ان کے مطالبات پرامن طریقے سے نہ مانے جانے کی طورت میں ہتھیاروں کے زور پر خرطوم میں داخل ہونے کی دھمکی کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

سوڈان نیوز ایجنسی (SUNA) کے ڈائریکٹر محمد عبد الحمید نے کہا ہے کہ شہری کپڑوں کے ایک گروپ نے ایجنسی کے مرکزی دروازے پر زور سے دھاوا بول دیا اور گارڈز پر حملہ کیا اور یہ اس وقت ہوا جب آزادی اور تبدیلی فورسز اور حکمران اتحاد ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس رکھنے کا ارادہ کر رہے تھے۔(۔۔۔)

اتوار- 18 ربیع الاول 1443 ہجری - 24 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15670]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]