وائرس کے خوف سے چین نے کیا اپنا تیسرا شہر بند https://urdu.aawsat.com/home/article/3288841/%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%88%D9%81-%D8%B3%DB%92-%DA%86%DB%8C%D9%86-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%D8%A7-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%AF
چین کے ایک شہر میں کورونا جانچ کے لیے لائب میں لگے لوگوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
وائرس کے خوف سے چین نے کیا اپنا تیسرا شہر بند
چین کے ایک شہر میں کورونا جانچ کے لیے لائب میں لگے لوگوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فرانس پریس ایجنسی کے مطابق چینی حکومت نے گزشتہ روز (جمعرات) کو کووڈ-19 انفیکشن کے پیش نظر اپنی تیسرے شہر میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے کیونکہ حکومت کو اولمپک گیمز سے سو دن سے بھی پہلے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہوا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کی کارروائی تقریباً 60 لاکھ چینی باشندوں کو محیط ہے اور یہ قدم لانژو شہر میں اسی طرح کے فیصلے کے دو دن بعد اٹھایا گیا ہے جہاں چار ملین افراد ہیں اور جو بیجنگ سے 1,700 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اورجمعرات کے روز میونسپلٹی کے ایک بیان کے مطابق منگولیا کی سرحد پر واقع صوبہ اجین کے بائیکاٹ کرنے کے بعد روسی سرحد پر ہیہہ نے اپنے رہائشیوں کو ہنگامی حالات کے علاوہ گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
چین جس نے 2020 کے شروع میں پھیلنے والی وبا کو بڑے پیمانے پر کنٹرول کیا تھا آج اس کو چند مقامات پر کوویڈ کے کیسیز میں بڑھوتری کا سامنا ہے جیسا کہ شمالی چین میں گزشتہ ہفتے کف دوران ریکارڈ کیا گیا ہے۔ (۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]