جرمنی: کلہاڑیوں اور چاقوں سے کارروائی کرنے کی تیاری میں مصروف ایک دہشت گرد سیل کا انکشاف

جرمن پولیس افسران کو 30 اپریل 2020 کو برلن کی الارشاد مسجد میں  چھاپے کے دوران  باکس کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جرمن پولیس افسران کو 30 اپریل 2020 کو برلن کی الارشاد مسجد میں چھاپے کے دوران باکس کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا نے انکشاف کیا کہ اس نے کل فجر کے وقت تقریباً 350 پر مشتمل ایک پولس کے دستے کے ذریعے دہشت گردی کی ایک سازش کو ناکام بنا دیا ہے جو دہشت گرد تنظیم کے نظریے سے متاثر 5 انتہا پسندوں کا ایک سیل تیار کر رہا تھا اور پولس دستے نے ہالینڈ کی سرحد پر واقع علاقے آچن میں 5 لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے البتہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جرمن انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ داعش یورپ میں "کِل اسکواڈز" کو کہیں واپس نہ بھیج دے۔(۔۔۔)

 گزشتہ برسوں میں جرمنی نے دہشت گردی کی کئی سازشوں کا انکشاف کیا تھا جو ملک کے اندر شدت پسند کر رہے تھے اور ہینڈلوانگ نے نشاندہی کی  ہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد داعش کو افغانستان کی  جیلوں سے اپنے جنگجوؤں کی رہائی سے فائدہ ہوا ہے لیکن انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا داعش یورپ میں حملے کرنے میں کامیاب ہو سکے گی یا وہ خود کو دوبارہ منظم کرنے میں کامیاب ہو سکے گا اور انہوں نے یورپ سے انتہاپسندوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کی ضرورت کے بارے میں بات کی ہے اور کیا وہ وہاں سے داعش میں شمولیت کے لیے افغانستان جانا شروع کر دیں گے یا نہیں۔(۔۔۔)

جمعہ - 23 ربیع الاول 1443 ہجری - 29 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15675]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]