جرمنی: کلہاڑیوں اور چاقوں سے کارروائی کرنے کی تیاری میں مصروف ایک دہشت گرد سیل کا انکشافhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3288856/%D8%AC%D8%B1%D9%85%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D9%84%DB%81%D8%A7%DA%91%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%86%D8%A7%D9%82%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D9%88%D9%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%B3%DB%8C%D9%84
جرمنی: کلہاڑیوں اور چاقوں سے کارروائی کرنے کی تیاری میں مصروف ایک دہشت گرد سیل کا انکشاف
جرمن پولیس افسران کو 30 اپریل 2020 کو برلن کی الارشاد مسجد میں چھاپے کے دوران باکس کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا نے انکشاف کیا کہ اس نے کل فجر کے وقت تقریباً 350 پر مشتمل ایک پولس کے دستے کے ذریعے دہشت گردی کی ایک سازش کو ناکام بنا دیا ہے جو دہشت گرد تنظیم کے نظریے سے متاثر 5 انتہا پسندوں کا ایک سیل تیار کر رہا تھا اور پولس دستے نے ہالینڈ کی سرحد پر واقع علاقے آچن میں 5 لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے البتہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جرمن انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ داعش یورپ میں "کِل اسکواڈز" کو کہیں واپس نہ بھیج دے۔(۔۔۔)
گزشتہ برسوں میں جرمنی نے دہشت گردی کی کئی سازشوں کا انکشاف کیا تھا جو ملک کے اندر شدت پسند کر رہے تھے اور ہینڈلوانگ نے نشاندہی کیہے کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد داعش کو افغانستان کی جیلوں سے اپنے جنگجوؤں کی رہائی سے فائدہ ہوا ہے لیکن انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا داعش یورپ میں حملے کرنے میں کامیاب ہو سکے گی یا وہ خود کو دوبارہ منظم کرنے میں کامیاب ہو سکے گا اور انہوں نے یورپ سے انتہاپسندوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کی ضرورت کے بارے میں بات کی ہے اور کیا وہ وہاں سے داعش میں شمولیت کے لیے افغانستان جانا شروع کر دیں گے یا نہیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]