چین میں وبائی امراض کے نئے ہاٹ سپاٹ سے ہوائی نقل وحرکت خطرے میںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3288871/%DA%86%DB%8C%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D8%B1%D8%A7%D8%B6-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A6%DB%92-%DB%81%D8%A7%D9%B9-%D8%B3%D9%BE%D8%A7%D9%B9-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%84-%D9%88%D8%AD%D8%B1%DA%A9%D8%AA-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA
چین میں وبائی امراض کے نئے ہاٹ سپاٹ سے ہوائی نقل وحرکت خطرے میں
گزشتہ روز بیجنگ میں ویکسینیشن سینٹر کے سامنے لوگوں کے لائن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
جمعہ کے روز بیجنگ کے ہوائی اڈوں نے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دیا ہے اور چین بھر میں نقل وحرکت کے لیے حالات کو بھی سخت کر دیا ہے تاکہ کووڈ - 19 کی وبا کے نئے کیسوں کو ابھرنے سے روکا جا سکے اور وہ ملک جہاں 2019 کے آخر میں کورونا وائرس نمودار ہوا تھا اس نے 2020 کے موسم بہار سے سرحدوں کی بندش سمیت انتہائی سخت اقدامات کو اپناتے ہوئے بڑی حد تک اس وبا پر قابو پالیا ہے۔
لیکن تقریباً دس خطوں میں کمیونسٹ حکومت کو انفیکشن کی تعداد میں اضافے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے لاکھوں لوگوں کو گھروں میں رہنے، ٹیسٹ کو تیز کرنے اور علاقوں کے درمیان نقل وحرکت کو محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)