غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے درمیان آج روم سمٹ کا آغاز ہو رہا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3288881/%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%B9%D9%85%D9%88%D9%84%DB%8C-%D8%AD%D9%81%D8%A7%D8%B8%D8%AA%DB%8C-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A2%D8%AC-%D8%B1%D9%88%D9%85-%D8%B3%D9%85%D9%B9-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2-%DB%81%D9%88-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92
غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے درمیان آج روم سمٹ کا آغاز ہو رہا ہے
پوپ اور بائیڈن کے درمیان کل ویٹیکن میں ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
ایک بار پھر تمام سڑکیں روم کی طرف جاتینظر آرہی ہیں جس نے جمعہ کو اپنا تاریخی لقب "کیپٹ منڈی" حاصل کر لیا ہے یعنی دنیا کا دارالحکومت اور یہ جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوا ہے جو آج سے بے مثال حفاظتی اقدامات کے تحت شروع ہو رہا ہے۔
فضائی حدود بند اور شہر کے وسط اور ابھرتے ہوئے اور صنعتی ان ممالک کے جلسہ گاہ کے ارد گرد کے محلوں میں نقل وحرکت کو بند ہونے کے بعد سیکورٹی سروسز کے پانچ ہزار سے زائد ارکان اور درجنوں ڈرونز اور ہیلی کاپٹر سربراہی اجلاس کی نگرانی کر رہے ہیں جن میں دنیا کی 66 فیصد آبادی اور اس کی دولت کا 85 فیصد شامل ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)