سعودی بجٹ میں 2019 کے بعد پہلی سہ ماہی سرپلسhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3289016/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%A8%D8%AC%D9%B9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-2019-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DB%81-%D9%85%D8%A7%DB%81%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%BE%D9%84%D8%B3
سعودی آرامکو نے تیسری سہ ماہی کے خالص منافع کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے (ای پی اے)
ظہران:«الشرق الأوسط»
ریاض:«الشرق الأوسط»
TT
ظہران:«الشرق الأوسط»
ریاض:«الشرق الأوسط»
TT
سعودی بجٹ میں 2019 کے بعد پہلی سہ ماہی سرپلس
سعودی آرامکو نے تیسری سہ ماہی کے خالص منافع کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے (ای پی اے)
ایک ایسے وقت میں جب سعودی آرامکو - سب سے بڑی بین الاقوامی تیل کمپنی - نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کی کاروباری کارکردگی دگنی ہوگئی ہے اور سعودی وزارت خزانہ نے اتوار کے روز انکشاف کیا ہے کہ 2019 سے اب تک کے وقت میں سہ ماہی بجٹ میں پہلی بار مالی سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے اور وزارت خزانہ کے ایک اعلان کے مطابق ریاستی بجٹ نے تیسری سہ ماہی میں 236.6 بلین ریال (63 بلین ڈالر) کے اخراجات کے مقابلے میں 243.3 بلین ریال (64.8 بلین ڈالر) کی کل آمدنی حاصل کی ہے یعنی 6.6 بلین ریال ($ 1.7 بلین) کا سرپلس سامنے آیا ہے۔
آخری سہ ماہی جس میں سعودی عرب کے بجٹ نے سرپلس حاصل کیا وہ 2019 کی پہلی سہ ماہی تھی، جب اس نے 27.8 بلین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا تھا اور ختم ہونے والی سہ ماہی کے نتائج کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک سعودی مالیات کو حاصل ہونے والی کل آمدنی 5.3 بلین ریال کے خسارے کے ساتھ 701.6 بلین ریال کے اخراجات کے مقابلے میں 696.2 بلین ریال بنتی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)