مارب میں حوثیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ

گزشتہ روز شمالی مارب میں حوثیوں کی گولہ باری سے مسجد کی تباہی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز شمالی مارب میں حوثیوں کی گولہ باری سے مسجد کی تباہی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے مارب اور دیگر یمنی گورنریٹس میں بے دفاع شہریوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سے تازہ ترین گروپ نے دو بیلسٹک میزائلوں سے جنوبی ضلع الجوبہ میں ایک سلفی مرکز اور ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 40 افراد ہلا ہوئے ہیں۔

ملیشیا مارب گورنریٹ کے مغرب میں واقع ضلع جوبہ کے بقیہ علاقوں پر شدید حملوں، میزائلوں کی شیلنگ اور ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں شہری انتہائی پیچیدہ انسانی حالات میں مارب شہر کی طرف بھاگنے پر مجبور ہیں۔(۔۔۔)

منگل - 27 ربیع الاول 1443 ہجری - 02 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15679]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]