ترکی اور ایران کو روکنے کے لیے مشرقی شام میں امریکی نقل وحرکتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3289086/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%84-%D9%88%D8%AD%D8%B1%DA%A9%D8%AA
ترکی اور ایران کو روکنے کے لیے مشرقی شام میں امریکی نقل وحرکت
ایک امریکی فوجی کو عراق کے ساتھ سیمالکا سرحدی کراسنگ کے قریب شمال مشرقی شام کے ایک علاقے میں صورتحال کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی فوج اور آئی ایس آئی ایس کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے شمال مشرقی شام میں میدانی اقدامات کا ایک سلسلہ چلایا ہے جس کا مقصد ترکی، جو فوجی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اور ایران، جس پر واشنگٹن نے خطے میں امریکی اڈہ پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے دونوں کو روکنا ہے۔ عینی شاہدین نے روم میں ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (SDF) کی حمایت کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے پہلے قافلے کے داخلے کی اطلاع دی ہے اور ترک فریق نے فرات کے مشرق میں "SDF" شام کے خلاف ایک نئی دراندازی کی بات کی ہے۔
حزب اختلاف کے "مغاویر الثورہ" دھڑے نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں مشترکہ ٹاسک فورس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف برطانوی بریگیڈیئر جنرل رچرڈ بیل نے التنف بیس کا دورہ کیا ہے اور اس دورہ سے چند دن پہلے امریکی حکام نے ایران پر شامی - عراقی – اردنی سرحد پر واقع فوجی اڈوں پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]