عرب مغنی کا ہوا انتقال پرملال

عرب مغنی کا ہوا انتقال پرملال
TT

عرب مغنی کا ہوا انتقال پرملال

عرب مغنی کا ہوا انتقال پرملال
شامی فنکار صباح فخری 88 سال کی عمر میں لیونٹ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جہاں وہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔

عرب مغنی کی رخصتی شام، لبنان اور پوری عرب دنیا میں اس کے مداحوں کے لیے ایک افسوسناک خبر ہے اور لبنان اور عرب دنیا کے فنکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا سوگ منایا ہے۔

ان کی اہلیہ فاطمہ نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عظیم فنکار کی صحت کچھ عرصہ پہلے ڈرامائی طور پر خراب ہونے لگی تھی اور ہم اکثر ہسپتال اور گھر کا چکر لگایا کرتے تھے اور  پیر کی سہ پہر اور انہیں انتہائی نگہداشت کے کمرے میں منتقل کرنے کے بعد سینے میں انفیکشن کی علامات جن سے وہ متاثر تھے مزید بگڑ گئیں اور ان کا دل رک گیا اور اگلی صبح وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔(۔۔۔)

بدھ - 28 ربیع الاول 1443 ہجری - 03 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15680]



امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
TT

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]