سینیگال کے ناول نگار کو گونکورٹ پرائز مل گیا ہے

سینیگالی محمد  مبوغار سار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
سینیگالی محمد مبوغار سار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

سینیگال کے ناول نگار کو گونکورٹ پرائز مل گیا ہے

سینیگالی محمد  مبوغار سار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
سینیگالی محمد مبوغار سار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
31 سالہ سینیگالی نوجوان ناول نگار محمد مبوغار سار نے فلپ رے پبلی کیشنز کے ذریعہ شائع کردہ اپنے ناول "مردوں کے لئے سب سے زيادہ پر اسرار یاد گار" کے لیے فرانسیسی افسانے گونکورٹ انعام جیت لیا ہے۔

اس ناول کو پہلے ایک سے زیادہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اسے ناقدین کی حمایت حاصل تھی اور یہ ایک نوجوان افریقی شاعر کی ڈائری ہے جو ٹی سی الیمن نامی افریقی مصنف کے کارناموں کی تلاش میں فرانس گیا تھا جنہیں بڑي شہر ملی تھی اور انہیں رامبو افریقی کا لقب بھی ملا تھا اور ان کے غائب ہونے سے پہلے صرف ایک ہی نافل شائع ہوئی تھی۔(۔۔۔)

جمعرات - 29 ربیع الاول 1443 ہجری - 04 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15681]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]