ایران کے تعاون سے انکار کے سلسلہ میں مغربی مذاکرات

ایران کے تعاون سے انکار کے سلسلہ میں مغربی مذاکرات
TT

ایران کے تعاون سے انکار کے سلسلہ میں مغربی مذاکرات

ایران کے تعاون سے انکار کے سلسلہ میں مغربی مذاکرات
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو گزشتہ روز گلاسگو میں موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (بین الاقوامی ایجنسی)

پیرس نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے سے ایران کے انکار کے حوالے سے اتحادیوں کے ساتھ جاری مذاکرات کا انکشاف کیا ہے اور یہ اقدام مذاکرات کی بحالی سے چند ہفتے قبل کیا گیا ہے جس کا مقصد اس کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے والے معاہدے کو بحال کرنا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیجینڈرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اور ہمارے شراکت دار اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں محتاط ہیں کہ ایران اپنے وعدوں کو پورا کرے گا یا نہیں اور ہم ابھی بھی (اپنے شراکت داروں کے ساتھ) اس طرح مذاکرات کر رہے ہیں کہ ایران کے عدم تعاون کا جواب کیسے دیا جائے۔

کئی ہفتوں سے بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تہران کا دورہ کرنے اور وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن ایرانی اہلکار کا کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے اعلان کی وجہ سے آنے والے دنوں میں یہ ملاقات ممکن نہیں ہو پائے گا۔(۔۔۔)

جمعہ - 30 ربیع الاول 1443 ہجری - 05 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15682]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]