لیبیا کے انتخابات کے لیے اتوار کو نامزدگیوں کا آغاز ہونے کو ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3289331/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D8%AA%D9%88%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%A7%D9%85%D8%B2%D8%AF%DA%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D9%88-%DB%81%DB%92
لیبیا کے انتخابات کے لیے اتوار کو نامزدگیوں کا آغاز ہونے کو ہے
طرابلس کے جنوب میں لیبیا کی افواج کے لیے فوجی تربیت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی نگرانی ترکی کے افسران کر رہے ہیں
لیبیا میں ہائی نیشنل الیکشن کمیشن نے کل کہا کہ 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدواری کا دروازہ پرسوں اتوار کو کھل جائے گا اور مزید یہ بھی کہا کہ وہ اس دن ایک پریس کانفرنس کریں گی جس میں وہ ووٹر کارڈ کی تقسیم کے عمل کے آغاز کا اعلان بھی کریں گی۔
گزشتہ روز ہائی الیکٹورل کمیشن کے سربراہ عماد السائح نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لیبیا میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کے لیے ایک حلقہ ہوگا، جب کہ انفرادی نظام میں پارلیمانی انتخابات کے دوران اسے 75 انتخابی حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا اور اپنے ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب سمجھا جائے گا۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)