لبنان: سیاستدان میقاتی پر دباؤ بڑھا رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3289361/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%D9%82%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%A8%D8%A7%D8%A4-%D8%A8%DA%91%DA%BE%D8%A7-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
وزیر اطلاعات کی طرف سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی ناکام کوششوں کی روشنی میں سیاست دانوں نے صدر نجیب میقاتی پر دباؤ ڈالا ہے (دلاتی اور نہرا/اے ایف پی)
بیروت: کارولین عاکوم
TT
TT
لبنان: سیاستدان میقاتی پر دباؤ بڑھا رہے ہیں
وزیر اطلاعات کی طرف سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی ناکام کوششوں کی روشنی میں سیاست دانوں نے صدر نجیب میقاتی پر دباؤ ڈالا ہے (دلاتی اور نہرا/اے ایف پی)
ایک ایسے وقت میں جب خلیج کے ساتھ بحران لبنانیوں کے ذہن میں سرفہرست ہے وزیر اطلاعات جارج قرداحی کے استعفیٰ کے ذریعے اس کا حل تلاش کرنے میں تیزی لانے کے مطالبات ہو رہے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نجیب میقاتی پر سیاستدانوں کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران میں یمن کے بارے میں بیانات جاری کرنے والے وزیر کی برطرفی کو مسترد کرنے والے حزب اللہ کا مقابلہ کرنے میں ان کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دوری اختیار کر لیں۔
اس تناظر میں سابق وزیر اشرف ریفی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جنہوں نے میقاتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ آپ کو آپ کے پیش رو کی طرف ملک پر اپنے تسلط اور اس کی ایرانی حکمت عملی کے نفاذ کا جھوٹا گواہ بنانا چاہتی ہے اور دیکھیں اس کے وزراء آپ کی حکومت میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور بہتر اور افضل یہ ہے کہ آپ اور آپ کے وزراء اس حکومت سے مستعفی ہو جائیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)