سینیٹر رِش کی الشرق الاوسط سے گفتگو: اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیار بننے کی اجازت نہیں دے گاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3295421/%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%B9%D8%B1-%D8%B1%D9%90%D8%B4-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%B3%D8%B7-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%DB%8C%D9%B9%D9%85%DB%8C-%DB%81%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%AA
سینیٹر رِش کی الشرق الاوسط سے گفتگو: اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیار بننے کی اجازت نہیں دے گا
ریپبلکن سینیٹر جم رِش کو گزشتہ ستمبر میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کچھ سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
واشنگٹن: رانا ابتر
TT
TT
سینیٹر رِش کی الشرق الاوسط سے گفتگو: اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیار بننے کی اجازت نہیں دے گا
ریپبلکن سینیٹر جم رِش کو گزشتہ ستمبر میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کچھ سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
ریپبلکن سینیٹر جم رِش نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب آتا ہے تو اسرائیل خاموش نہیں رہے گا اور ساتھ ہی اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت میں جو بھی معاہدہ ہو سکتا ہے وہ عارضی ہوگا۔
ریش نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے سلسلہ میں ایران کے طریقہ کار کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ مشاورت کے بارے میں الشرق الاوسط سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلیوں کی اپنی سرخ لکیریں ہیں اور ان کی موجودگی کا انحصار انہیں پر ہے۔
رِش جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ ہیں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)