لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے کرائے کے فوجیوں کو ہٹانے کے طریقہ کار پر ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے

جون 2020 میں طرابلس کے جنوب میں صلاح الدین کے مضافاتی علاقے میں ایک ترک فوجی کو ایک مکان کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے لیبیا کی سرزمین سے جنگجوؤں، کرائے کے فوجیوں اور غیر ملکی افواج کو ہٹانے کے لیے ایک موثر مواصلاتی اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملٹری کمیٹی 5+5 نے چاڈ، نائیجر اور سوڈان کے نمائندوں کے ساتھ لیبیا سے کرائے کے فوجیوں، جنگجوؤں اور غیر ملکی افواج کو ہٹانے کے لیے ایک موثر مواصلاتی اور رابطہ کاری کا طریقہ کار قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور یہ قاہرہ میں ہونے والے اجلاسوں کے اختتام کے 3 دن بعد ہوا ہے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ طریقہ کار لیبیا اور ہمسایہ ممالک میں رابطہ کمیٹیوں کے لیے ایک وژن کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد کرائے کے فوجیوں اور غیر ملکی جنگجوؤں کو بتدریج، متوازن، بیک وقت اور ترتیب وار عمل کے ساتھ ہٹانا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ کمیٹیاں عمل درآمد کے عمل کے دوران فوجی کمیٹی، لیبیا کے حکام اور پڑوسی ممالک کے نمائندوں کے درمیان ملاقاتیں کریں گی۔(۔۔۔)

ہفتہ - 01 ربیع الثانی 1443 ہجری - 06 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15683]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]