الکاظمی کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی وجہ سے شکوک میں اضافہ ہوا ہے

الکاظمی کو کل فجر کے وقت ان کے گھر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد وزارتی کونسل برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی) اور دائرہ میں ڈرون سے داغے گئے نہ پھٹنے والے گولہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہین جس میں قلعہ بند سبز صدارتی علاقہ میں ان کے گھر کو تین ڈرونز کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے دو کو مار گرایا گیا جبکہ تیسرا ان کے گھر پر گر کر تباہ ہو گیا۔

گزشتہ رات بغداد میں سیکورٹی الرٹ اور کسی بھی دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی بھاری تعیناتی کی اطلاعات دی گئیں ہیں۔

الکاظمی نے اپنے گھر کو نشانہ بنائے جانے کے چند لمحوں بعد ٹویٹر کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں عراق اور عراق کے لوگوں کے لیے نجات کا منصوبہ تھا اور اب بھی ہوں اور خیانت کے میزائل مومنوں کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے اور اسی طرح وزیر اعظم کے دفتر نے الکاظمی کا ایک ویڈیو کلپ بھی شائع کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بزدل میزائل اور ڈرون ملک نہیں بنا سکتے ہیں۔

اگرچہ کسی بھی فریق نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور سرکاری حکام نے اس کے پیچھے کسی گروہ کا ہاتھ ہونے کا الزام نہیں لگایا ہے، لیکن حملے میں ڈرون کے استعمال نے ایران کے ساتھ وفادار بعض مسلح دھڑوں کے بارے میں شکوک کو دوگنا کر دیا ہے کیونکہ کاظمی کے خلاف ان کی جانب سے سابقہ ​​دھمکیاں مل چکی ہیں اور میں ان اربیل ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی دھمکی بھی شامل ہے۔(۔۔۔)

 پیر - 03 ربیع الثانی 1443 ہجری - 08 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15685]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]