کویتی حکومت نے ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے دیا استعفیٰ

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد کو وزیر اعظم کی جانب سے کل استعفیٰ کا خط حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (کونا)
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد کو وزیر اعظم کی جانب سے کل استعفیٰ کا خط حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (کونا)
TT

کل پیر کو کویتی حکومت نے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اجلاس سے قبل ملک کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

اس استعفے کی وجہ سے حکومت وزیر اعظم اور ان کی حکومت کے 8 وزراء سے 11 پوچھ گچھ کا نشانہ بنانے سے بچ گئی ہے۔

حکومت کا استعفیٰ ملک میں سیاسی تنازعہ کی فضا کو صاف کرنے کی کوششوں میں گزشتہ روز جاری کیے گئے امیری معافی کے بعد دوسرا قدم ہے اور ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت کو امید ہے کہ موجودہ قانون سازی کی مدت کے دوران پارلیمانی اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔(۔۔۔)

منگل - 04 ربیع الثانی 1443 ہجری - 09 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15686]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]