ایران نواز دھڑوں پر الکاظمی کو نشانہ بنانے کا الزام

مزید دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر گزشتہ رات بغداد میں سیکورٹی تعیناتی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
مزید دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر گزشتہ رات بغداد میں سیکورٹی تعیناتی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایرانی "قدس فورس" کے کمانڈر اسماعیل قاآنی عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو قتل کرنے کی اس کوشش کے اگلے ہی روز بغداد پہنچے ہیں جس میں ڈرون کے ذریعے گرین زون میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع اور "پاپولر موبلائزیشن" دکے یگر قریبی ذرائع کے دھڑوں سے کہا کہ یہ حملہ ایک گروپ نے کیا ہے جسے ایران کی حمایت حاصل ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ رائٹرز سے بات کرنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون اور دھماکہ خیز مواد ایرانی ساختہ تھا اور دو سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ "حزب اللہ بریگیڈز" اور "عصائب اہل الحق" نے ساتھ ساتھ حملہ کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ - 05 ربیع الثانی 1443 ہجری - 10 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15687]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]