لیبیا کے سلسلہ میں پیرس کانفرنس کی کامیابی پر بین الاقوامی انحصار

طرابلس میں ایک پولنگ سٹیشن کے اندر ایک لیبیائی شہری کو ووٹر کارڈ حاصل کرنے کے لیے اپنا ڈیٹا رجسٹر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
طرابلس میں ایک پولنگ سٹیشن کے اندر ایک لیبیائی شہری کو ووٹر کارڈ حاصل کرنے کے لیے اپنا ڈیٹا رجسٹر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

لیبیا کے سلسلہ میں اس بین الاقوامی کانفرنس کی سرگرمیاں، جسے فرانس نے اقوام متحدہ کی شرکت اور موجودگی اور فرانس، جرمنی اور اٹلی پر مشتمل ایک سہ فریقی گروپ کی سربراہی میں بلایا تھا جس پر 24 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کی حمایت کے لیے لیبیا اور عرب اور بیرونی ممالک کا انحصار ہے وہ آج یعنی جمعہ سے پیرس میں شروع ہوں گے اور اس میں لیبیا کی سرزمین سے تمام غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کو نکالنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

فرانس کے ایک صدارتی ذریعے نے کہا کہ صدارتی اور قانون سازی کے انتخابات کے آغاز کے قریب آنے کے ساتھ لیبیا میں انتخابی عمل کے لیے اضافی اور فیصلہ کن اجتماعی حمایت فراہم کرنے کے لیے عالمی برادری کے لیے متحرک ہونا ضروری ہے تاکہ پچھلے سال 23 اکتوبر کو ہونے والی جنگ کو ختم کیا جا سکے اور غیر ملکی مداخلت کو روکا جا سکے۔(۔۔۔)

جمعہ - 07 ربیع الثانی 1443 ہجری - 12 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15689]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]