سعودی عرب بہت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو شہریت دے دی ہے

 محمد البقاعی
محمد البقاعی
TT

سعودی عرب بہت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو شہریت دے دی ہے

 محمد البقاعی
محمد البقاعی
متعدد ممتاز ماہرین کو شہریت دینے کے لیے سعودی شاہی منظوری جاری کی گئی ہے اور قابلیت والوں کو شہریت دینے کے سلسلہ میں جاری فیصلہ کے بعد سے پہلا واقعہ ہے جس کا مقصد ترقی کو آگے بڑھانا ہے اور اقتصادی اور ترقیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی حمایت کرنا ہے جو ابھی سعودی عرب میں دیکھنے ک مل رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق یہ فیصلہ قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی صلاحیتوں والوں کو شہریت دینے کے لئے دروازے کھولنے کے سابق شاہی حکم کی روشنی میں آیا ہے جو ترقی اور فوائد کو فروغ دینے میں معاون ہے اور ویژن 2030 کے مطابق مختلف شعبوں میں مملکت کو فائدہ پہنچے گا جس کا مقصد پرکشش ماحول کو مضبوط بنانا ہے اور اس کے ذریعہ انسانی صلاحیتوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور مخترعین کو اپنے یہاں بلانا ہے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے سعودی عرب کے معاشی اصلاحات اور آنے والے ٹیلنٹ کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اثر پڑے گا جو پچھلے کچھ سالوں کے دوران جاری کردہ اصلاحات اور ضوابط کا حصہ ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو مقامی بنایا جا سکے اور ایک مناسب سماجی اور سرمایہ کاری کا ماحول اور ایک موثر آب وہوا فراہم کرنا ہے جس سے ملک کی تبدیلی کے منصوبوں کی حمایت ہو سکے۔(۔۔۔)

جمعہ - 07 ربیع الثانی 1443 ہجری - 12 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15689]



امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
TT

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]