حتمی بیان میں جو بات قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ کانفرنس کرنے والوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر انتخابات میں خلل ڈالنے والوں یا اقتدار کی ہموار منتقلی کو مسترد کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔
جیسا کہ پچھلے بیانات میں کانفرنس کرنے والوں نے "5+5" فوجی کمیٹی کے منظور کردہ روڈ میپ کو دوبارہ نافذ کرنے، اقتصادی اور مالیاتی اداروں کے علاوہ عسکری اور سیاسی اداروں کے اتحاد کے عزم پر زور دیا ہے تو لیبیا کی سرزمین پر تارکین وطن کے ساتھ معاملہ کرنے میں انسانی حقوق کے احترام اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا بھی عزم وارادہ کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ - 08 ربیع الثانی 1443 ہجری - 13 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15690]