خرطوم کی گلیوں میں طاقت کا کھلا امتحان

خرطوم میں کل احتجاج کے دوران ایک رکاوٹ پر مشتعل ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
خرطوم میں کل احتجاج کے دوران ایک رکاوٹ پر مشتعل ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

سوڈانی دارالحکومت خرطوم اور اس کے تین شہروں میں دیگر ریاستی شہروں کے علاوہ کل فوجی حکمرانی کو مسترد کرنے کے لیے سڑکوں پر طاقت کے کھلے امتحان میں گرجتے ہوئے جلوسوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے براہ راست سامنا کیا ہے اور ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ اقدام سڑک پر اترے ہوئے لوگوں کے لیے اہم سمجھا گیا ہے جو خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں اور اس اتھارٹی کے لیے بھی کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں جسے عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

صبح سویرے سے فوجیوں اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان نے دارالحکومت کے تینوں شہروں کی گلیوں میں بڑے پیمانے پر اپنی تعینات دکھایا ہے اور انہوں نے دارالحکومت کو اس کے مضافاتی علاقوں سے ملانے والے پلوں کو بند کر دیا ہے اور متعدد میڈیا رپورٹس اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فوجی دستوں نے پرامن مظاہرین کے خلاف حد سے زیادہ تشدد کا استعمال کیا ہے اور لاکھوں مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں آنسو گیس، براہ راست گولیوں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار - 09 ربیع الثانی 1443 ہجری - 14 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15691]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]