لیبیا کی متحدہ حکومت کے سربراہ نے اقتدار سونپنے کے لیے منصفانہ انتخابات کی لگائی شرط

دبیبہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان منصفانہ اور متفقہ انتخابات کی صورت میں اقتدار سونپنے کا وعدہ کیا ہے (رائٹرز)
دبیبہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان منصفانہ اور متفقہ انتخابات کی صورت میں اقتدار سونپنے کا وعدہ کیا ہے (رائٹرز)
TT

لیبیا میں عبوری حکومت نے ملک میں اقتدار سونپنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اس سال کے آخر سے پہلے منصفانہ اور متفقہ انتخابات کرائے جانے کی شرط عائد کی ہے جبکہ سپریم کونسل آف اسٹیٹ کے سربراہ خالد المشری نے 24 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کو تین ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے امکان کا اعلان کیا ہے تاکہ اس کے قوانین پر اتفاق ہو سکے۔

متحدہ حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ نے پیرس کانفرنس کے اختتام پر پرسو شام منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر انتخابی عمل تمام جماعتوں کے درمیان منصفانہ اور اتفاق رائے سے ہوتا ہے تو میں لیبیا کے تمام لوگوں کی منتخب حکومت کو حکومت حوالے کردوں گا اور پیرس کانفرنس میں صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی کے ساتھ ان کی شرکت کا مقصد انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنا اور ان کا احترام کرنا ہے تاکہ اس کے نتیجے میں ہمارے ملک میں امن کی حمایت ہو سکے۔(۔۔۔)

اتوار - 09 ربیع الثانی 1443 ہجری - 14 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15691]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]