ملیشیاؤں نے حفتر اور قذافی کے بیٹے کی امیدواری کے خلاف طاقت کے استعمال کی طرف اشارہ کیا ہے

پرسو سبھا شہر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پرسو سبھا شہر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایک بیان میں الزاویہ شہر کے ملیشیاؤں کے رہنماؤں نے 24 دسمبر کو لیبیا کے آئندہ صدارتی انتخابات میں سیف الاسلام قذافی اور فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی امیدواری کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے اور ان کی کوشش کو ہر طرح سے ناکام بنانے کے سلسلہ میں اپنے عزم وارادہ کا اظہار کیا ہے اور تباہ وبرباد کرنے والی ایک خوفناک جنگ سے آگاہ کیا ہے اور انتخابی کمیشن کو ان کی امیدواری کی درخواست کو قبول کرنے کے نتائج کے لیے ذمہ دار ٹھہرانے کی بات کی ہے۔

گزشتہ روز متحدہ حکومت کی وزارت دفاع سے وابستہ ایک مسلح گروپ نے جس کی سربراہی عبد الحامد دبیبہ کر رہے ہیں زلیٹین اور خمس کے شہروں میں الیکٹورل کمیشن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے اور ملازمین کو اسلحہ کے زور پر باہر نکال دیا ہے جبکہ عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ شہریوں کے اس کے سامنے جمع ہونے کے بعد انتخابی کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

منگل - 11 ربیع الثانی 1443 ہجری - 16 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15693]

آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]