محمد بن سلمان نے دنیا کے سب سے بڑے تیرتے صنعتی شہر کے قیام کا کیا اعلان

سعودی ولی عہد کو نیوم انڈسٹریل سٹی "آکساگون" کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی ولی عہد کو نیوم انڈسٹریل سٹی "آکساگون" کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد اور مملکت کے وژن 2030 منصوبوں کے ستونوں میں سے ایک نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کل نیوم انڈسٹریل سٹی "آکساگون"  کے قیام کا اعلان کیا ہے  اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد نیوم کی اس حکمت عملی کے مطابق مستقبل کے مینوفیکچرنگ مراکز کے لیے ایک نیا ماڈل فراہم کرنا ہے جو مستقبل میں انسانیت کی زندگی اور کام کرنے کے طریقے کو نئے سرے سے متعین کرنے والا ہے۔

سعودی ولی عہد نے وضاحت کی ہے کہ آکساگون انڈسٹریل سٹی خاص طور پر نیوم میں اور بالعموم مملکت میں معاشی ترقی اور تنوع کے لیے معاون ثابت ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ نیوم انڈسٹریل سٹی مستقبل میں صنعتی ترقی کی طرف دنیا کے رجحان کی نئی تعریف میں کردار ادا کرے گا اور اس سے ماحول کے تحفظ اور نئے مواقع پیدا کرنے میں تعاون ملے گا۔

شہر کے اعلان کے دوران ولی عہد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آکساگون خطے میں عالمی تجارتی بہاؤ کی حمایت کے علاوہ، علاقائی تجارت کے میدان میں مملکت کی حمایت میں حصہ لے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ صنعتی شہر کی سرزمین پر ترقی اور کاروبار کا آغاز ہو چکا ہے اور میں اس کی تیزی سے توسیع کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔(۔۔۔)

بدھ - 12 ربیع الثانی 1443 ہجری - 17 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15694]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]