جزائر نے عرب سربراہی اجلاس میں شام کو دعوت دینے میں غور وفکر کا طریقہ اپنایا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3311056/%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%86%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%B3%D8%B1%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81%DB%8C-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%D9%88%D8%B1-%D9%88%D9%81%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
جزائر نے عرب سربراہی اجلاس میں شام کو دعوت دینے میں غور وفکر کا طریقہ اپنایا ہے
الاسد کو کل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سانا)
جزائر کی طرف سے عرب ممالک کے ساتھ ہونے والے رابطوں کے نتیجے میں شام کو اگلے مارچ میں جزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے میں تاخیر ہوئی ہے اور دمشق کو عرب نارملائزیشن کو جاری رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا انتظار ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زاید کے دورہ دمشق اور گزشتہ ہفتے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد جزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی ہو اور شام کی نشست عرب لیگ میں واپس آئے اور اس کی پالیسیوں میں مداخلت نا کیا جائے اور نا ہی حکومت کرنے والے کے سلسلہ میں مداخلت کیا جائے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)