قدامت پسند ارکان پارلیمنٹ کرسپن بلنٹ اور لبرل ڈیموکریٹس لیلیٰ موران نے سعودی عرب میں قیدیوں پر بحث میں حصہ لینے کے لیے اپنے پارلیمانی دفاتر کا استعمال کئے جانے کے معاملہ کو تسلیم کیا ہے، حالانکہ ہاؤس آف کامنز کے قوانین کے مطابق ارکان پارلیمان کو غیر پارلیمانی کام کے لیے پارلیمانی سہولیات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
موران نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں لاء فرم (Bindmans LLP) کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی ہے اور انہیں اسی فرم کے ساتھ 40 کام کے اوقات کے علاوہ 3,000 پاؤنڈز ($4,000) ادا کیے گئے ہیں جبکہ بلنٹ کو 6 ہزار سٹرلنگ پاؤنڈ ملے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ - 14 ربیع الثانی 1443 ہجری - 19 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15696]