یوروپ میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی ایمرجنسی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ خطے کے بیشتر ممالک میں کیسز میں ویکسینیشن کی ناکافی کوریج، احتیاطی تدابیر میں نرمی کے اقدامات اور ڈیلٹا کے پھیلاؤ کی وجہ سے موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں سخت سردی کا سامنا ہے۔
اسی سلسلہ میں یورپی کمشنر برائے صحت امور سٹیلا کیریاکیڈس نے کہا ہے کہ وبا ایک بار پھر دروازے پر دستک دے رہی ہے اور اسے روکنے کے لیے اب تک دستیاب واحد ہتھیار ویکسین ہے۔(۔۔۔)
جمعہ - 14 ربیع الثانی 1443 ہجری - 19 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15696]