کانگریس سوڈان کے خلاف انفرادی پابندیوں پر زور دے رہی ہے

جم رِچ کو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران ستمبر میں دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
جم رِچ کو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران ستمبر میں دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

بدھ کے روز سوڈان کی گلیوں میں پیش آنے والے ان خونریز واقعات کے بعد جن میں کم از کم 15 مظاہرین کی جانیں گئیں ہیں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سرکردہ ریپبلکن جم رچ نے سوڈانی فوجی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایوان انہیں ان مظالم کا ذمہ دار ٹھہرائے جو انہوں نے کیا ہے۔

رچ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے حوالے سے امریکی کانگریس کی پوزیشن واضح ہے اور یہ بھی کہا کہ بحران کا واحد حل وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی قیادت میں عبوری حکومت کے اختیارات کو بحال کرنا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ فوجی رہنماؤں پر (انفرادی) پابندیاں لگانے کا وقت آ گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ - 14 ربیع الثانی 1443 ہجری - 19 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15696]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]