کانگریس سوڈان کے رہنماؤں کے خلاف پابندیوں میں تیزی لائے

کانگریس سوڈان کے رہنماؤں کے خلاف پابندیوں میں تیزی لائے
TT

کانگریس سوڈان کے رہنماؤں کے خلاف پابندیوں میں تیزی لائے

کانگریس سوڈان کے رہنماؤں کے خلاف پابندیوں میں تیزی لائے
کانگریس نے سوڈان میں فوجی رہنماؤں کے خلاف انفرادی پابندیوں کی منظوری پر غور کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور قانون سازوں نے خصوصی کمیٹیوں کے کام کو نظرانداز کیا ہے اور پابندیوں کے مسودے کو انفرادی طور پر دفاعی بجٹ کے ساتھ شامل کرکے پیش کیا ہے جس سے اس کی منظوری میں تیزی آئی ہے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر کرس کونز نے مذکورہ ترمیم متعارف کرائی ہے جس میں سوڈان میں عبوری عمل میں رکاوٹ کے ذمہ داروں پر انفرادی پابندیاں عائد کرنے کی بات کی گئی ہے اور ممتاز سینیٹر نے کہا ہے کہ سوڈان میں دو سال کے پرامن انقلاب کے بعد جس نے 30 سال کی آمریت کا تختہ الٹ دیا تھا ملک کے فوجی رہنماؤں نے یکطرفہ طور پر عوام کی مرضی کو نظر انداز کرنے، وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی سویلین حکومت کی طرف سے پیش رفت کو پلٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک کو دوبارہ فوجی راج میں گھسیٹ دیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ - 15 ربیع الثانی 1443 ہجری - 20 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15697]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]