سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ نے تعاون کے پہلوؤں کا لیا جائزہ

شہزادہ فیصل بن فرحان کو کل ریاض میں وزیر اگناسیو کاسس کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
شہزادہ فیصل بن فرحان کو کل ریاض میں وزیر اگناسیو کاسس کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور فیڈرل کونسل کے نائب صدر اور سوئس وزیر خارجہ اگناسیو کاسس نے گزشتہ روز اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں وزارت خارجہ کے اپنے دفتر میں اپنے ملک کے مہمان وزیر اگناسیو کاسس کا استقبال کیا ہے اور ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور ان کے لیے مربوط کوششوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

بعد ازاں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کل وزیر اگناسیو کاسس سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں اور ان کو ہر سطح پر بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ دو دوست ممالک اور عوام کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے۔(۔۔۔)

اتوار - 16 ربیع الثانی 1443 ہجری - 21 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15698]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]