شامیوں کے پیٹ اور دماغ پر روسی ایرانی مقابلہ

بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شمال مغربی شام کے ادلب گورنریٹ کے قصبے دانا میں کل بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ میں بچوں کو خود کو گرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شمال مغربی شام کے ادلب گورنریٹ کے قصبے دانا میں کل بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ میں بچوں کو خود کو گرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

روسی حمیمیم اڈے نے لوگوں کے پیٹ اور دماغ جیتنے کے لیے ایران کے ساتھ مقابلے کے حصے کے طور پر درعا، جنوبی شام میں روسی زبان سکھانے اور شہر اور اس کے دیہی علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے ایک مرکز قائم کرنا شروع کیا ہے۔

روسی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران درعا میں مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کی قیادت ان توقعات کے ساتھ کی ہے جس کا مقصد اس خطے میں ایرانی اثر ورسوخ کو بڑھنے سے روکنا ہے۔

دو روز قبل دمشق میں پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے ایک ملاقات کے دوران شام کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف نے کہا ہے کہ ان کا ملک معاشی اور انسانی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے شامی عوام کی مدد جاری رکھے گا اور مستقبل میں اس میدان میں بہت زیادہ محنت کرے گا۔(۔۔۔)

اتوار - 16 ربیع الثانی 1443 ہجری - 21 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15698]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]