عراق کے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے اپنی نشستوں کی چوری کی شکایت کی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3321586/%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF%D9%88%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%86%D8%B4%D8%B3%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%DA%86%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%DA%A9%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92
عراق کے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے اپنی نشستوں کی چوری کی شکایت کی ہے
بغداد: «الشرق الاوسط»
TT
TT
عراق کے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے اپنی نشستوں کی چوری کی شکایت کی ہے
عراق کے آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے پاس جمع کرائی گئی اپیلوں نے نتائج پر گہرا اثر ڈالا ہے اور حتمی نتائج کے اعلان کے لیے اگلے دو دن کی تاریخ مقرر کی ہے اور کمیشن کے میڈیا آفس کے ایک رکن عماد جمیل محسن کا کہنا ہے کہ اپیلوں کا نتائج پر گہرا اثر پڑا ہے کیونکہ عدلیہ کی جانب سے منسوخ کیے گئے اسٹیشنوں نے سیٹوں کی تعداد میں تبدیلی کی ہے لیکن حتمی نتائج کا فیصلہ ان کے اعلان کئے جانے کے بعد ہی ہوگا۔
آزاد امیدوار شکایت کر رہے ہیں کہ ان کی سیٹیں چوری ہو گئی ہیں اور جیتنے والے آزاد نائب حسین عرب جو آزاد عراق اتحاد کے رکن ہیں انہوں نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ حقیقت میں جو کچھ ہوا وہ آزادوں کی آوازوں کا قتل ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]