بن مبارک: مارب زوال کا شکار نہیں ہوگا

بن مبارک: مارب زوال کا شکار نہیں ہوگا
TT

بن مبارک: مارب زوال کا شکار نہیں ہوگا

بن مبارک: مارب زوال کا شکار نہیں ہوگا
یمنی وزیر خارجہ احمد بن مبارک نے فوج کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ تزویراتی اہمیت کا حامل شہر مارب حکومت کے کنٹرول میں رہے گا۔

بن مبارک نے منامہ ڈائیلاگ 2021 کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ میرے خیال میں وہ (باغی) اب بھی وہم میں مبتلا ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ زمینی سطح پر مزید فوجی پیشرفت یا فتوحات حاصل کر سکتے ہیں اور اس سے زمینی حقائق بدل جائیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی تمام قوتیں گزشتہ فروری سے مارب کو نشانہ بنا رہی ہیں۔(...) ہمیں پورا یقین ہے کہ (مارب کا زوال) نہیں ہوگا۔(۔۔۔)

پیر - 17 ربیع الثانی 1443 ہجری - 22 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15699]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]