ریاض میں خلیجی فوجی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاحhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3321656/%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D8%AC%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%88-%DA%A9%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%88-%DA%A9%D9%88%D8%A7%D8%B1%D9%B9%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%81%D8%AA%D8%AA%D8%A7%D8%AD
گزشتہ روز ریاض میں خلیجی ریاستوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات کے دوران ایک گروپ فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز ریاض میں خلیجی ریاستوں کی متحد فوجی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا ہے اور خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے ممالک کے وزرائے دفاع اور خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الحجرف بھی اس تقریب میں موجود رہے ہیں۔
ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ ریاض میں متحد فوجی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح جی سی سی مارچ میں سب سے نمایاں فوجی کامیابیوں میں سے ایک ہے جس سے امن کا پیغام ملے گا اور مستقبل کی تعمیر ہوگی اور جی سی سی ممالک کی سلامتی اور فوائد کے تحفظ کے لے عزم وارادہ کا بھی اظہار ہے اور زمینی، فضائی، سمندری اور دفاعی فضائیہ پر مشتمل جی سی سی ممالک کی متحد فورس کی موجودگی کے ساتھ ان کے استحکام اور صلاحیتوں کو محفوظ رکھنا بھی ہوگا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)