خادم حرمین شریفین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے

خادم حرمین شریفین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے
TT

خادم حرمین شریفین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے

خادم حرمین شریفین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مضبوط اور تاریخی سعودی روس تعلقات کی اہمیت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے اور خادم حرمین شریفین کی یہ بات ان کی جانب سے مکہ المکرمہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے اسٹریٹجک وژن گروپ (روس اور اسلامی دنیا) کے اجلاس سے قبل کی گئی تقریر میں سامنے آیا ہے جو جدہ میں مکالمہ اور تعاون کے امکانات کے نعرے کے تحت منعقد ہوا ہے۔

شاہ سلمان نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے، مذاہب اور تہذیبوں کے پیروکاروں کے درمیان بات چیت کے ذرائع کو تیز کرنے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے جدہ اجلاس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ سعودی عرب اور روس کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں اور پچانوے سال سے تجاوز کر چکے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے، جس کا نتیجہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں تمام اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں کئی مشترکہ معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

جمعرات  -20   ربیع الثانی 1443 ہجری - 25 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15702]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]