"کورونا" کی تیزی سے نمٹنے کے لیے سہ فریقی یورپی منصوبہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3333116/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%B2%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D9%85%D9%B9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%B3%DB%81-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%8C-%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81
"کورونا" کی تیزی سے نمٹنے کے لیے سہ فریقی یورپی منصوبہ
اطالوی وزیر اعظم کو جمعرات کے روز روم میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
یوروپی سنٹر فار کمیونیکیبل ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں وبائی امراض کی وجہ سے اگلے دو مہینوں کے دوران اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جنہیں ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑے آک اور اس کے علاوہ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے اور مکمل ویکسینیشن کوریج کی شرح کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کو کہا ہے۔
یوروپی کمیشن نے انفیکشن میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے سہ فریقی منصوبے کی خصوصیات تیار کی ہیں، جس کی بنیاد ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے اور ان ممالک میں سخت سماجی پابندیاں عائد کرنے پر ہے جن کی ویکسینیشن کی کوریج اب بھی کل بالغ آبادی کے 80 فیصد سے کم ہے اور چالیس سال سے زیادہ عمر کے ان تمام افراد کو ویکسین کی اضافی خوراک دینا ضروری ہے جنہوں نے پہلا کورس مکمل کیا ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]